Nayasafar.pk facilitates the steps to transform the typical method of matchmaking and matrimony. You do not need to advertise in newspapers or involve Rishta Aunties. You can now choose the right spouse for you at Nayasafar.pk. You make a profile, in which you enter your personal details and your requirements for life partner. For better convenience, Nayasafar.pk is offering reasonable and economical packages, through which you can seek the required Rishta with an ease.
Nayasafar.pk پاکستان کی وہ واحد ویب سائٹ ہے جو ہمارے روایتی شادی کے انداز کو بدلنے کے اقدام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اب آپ کو ضرورتِ رشتہ کے اشتہار چھپوانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی رشتے والی ماسی کے نخرے اٹھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ نیاسفر پر آپ آسانی سے اپنے من پسند ہمسفر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنا ایک پروفائل بنانا ہوگا جس میں اپنی ذاتی معلومات اور مطالبہِ ہمسفر درج کریں گے۔ اس پلیٹ فارم سے آپ اپنے لئے مناسب اور موزوں ہمسفر چْن سکتے ہیں۔ نیا سفر آپ کی آسانی کے لئے سستے اور مناسب پیکیجز دے رہا ہے جس کے ذریعے آپ کو موزوں رشتہ ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔
Nayasafar.pk کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو اس کا ممبر بننا ہوگا ۔ ممبر کے لئے ضروری ہے کے وہ اپنا ایک پروفائل بنائے اور ہمارے شرائط و ضوابط کے پابند رہے۔ اپنا اکاوَنٹ بنانے سے پہلے ہمارے شرائط و ضوابط کو اچھی طرح پڑھ لیں تاکہ مستقبل میں آپ ہماری خدمات کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں ۔ ہماری ممبر شپ کے پیکیجز کے ذریعے آپ کا پروفائل دوسرے رجسٹرڈ ممبرز کو بھی دکھائی دے گا اور آپ کوآپ کے پروفائل کے مطابق رشتے مل سکتے ہیں۔ ہماری شرائط و ضوابط میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تو آپ سے گزارش ہے کہ وقتا ً فوقتا ً ان کا جائزہ لیتے رہیں۔
If any member misuses the services, e.g. harassing anyone, plotting the swindle, dating and flirting, etc., then Nayasafar.pk saves the right to block the member, terminates the membership and confiscates the deposited money
Nayasafar.pk کے ممبر بننے کے لئے آپ کا پاکستان کے قانون کے مطابق شادی کی عمر کا ہونا ضروری ہے۔ لڑکے کے لئے ۱۸سال اور لڑکی کے لئے ۱۷سال۔ صرف ان افراد کے رشتہ پروفائل کی اشتہارات کی سروس دی جائے گی جو قانونی طور پر نکاح کرنے کر اہل ہوں۔ آپ کو اقرار کرنا ہوگا کہ آپ قانونی طور پر ہماری سروس استعمال کرنے کے اہل ہیں، آپ پر کوئی زبردستی نہیں ہے آپ اپنی مرضی سے ہماری خدمات استعمال کرنا چاہتے ہیں اور آپ اس بات کے پابند ہیں کہ آپ تمام شرائط و ضوابط کی پیروی کریں گے۔ اگر کوئی ہماری سروسز کا غلط استعمال کرتا ہے ،جیسے کسی کو ہراساں کرنا، دھوکہ دینا، ڈیٹنگ یا فلرٹنگ کرنا، توہمارے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ ہم آپ کی پروفائل کو بلاک کر دیں، آپ کی ممبرشپ ختم کردیں اور جمع کروائی گئی فیس ضبط کرلیں۔
آپ اپنی ممبرشپ کبھی بھی ختم کروا سکتے ہیں لیکن Nayasafar.pk آپ کو کسی بھی قسم کی فیس کی واپسی کی ذمہ دار نہیں ہے۔ اگر آپ اپنا اکاوَنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں تو سپورٹ ٹیم سے ای میل کے ذریعےرابطہ کر کے درخواست کریں اور آپ کا اکاوَنٹ ۲۴ گھنٹوں میں ختم کر دیا جائے گا۔
Nayasafar.pk کا مقصد ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے،جہاں سے کوئی بھی اپنے لئے اپنا من پسند ہمسفر کا انتخاب کر سکتا ہے۔ آپ آن لائن میرج بیورْو کو کمرشل یا کاروباری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کر سکتے۔ جیسے کہ ویب سائٹ کے لنک شیئر کرنا، کاروباری معاہدے کرنا ، وغیرہ۔ کاروبار، کمپنی، این جی او، وغیرہ کی تشہیر کے لئے آپ نیا سفر کے ممبر نہیں بن سکتے۔
• Nayasafar.pk کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ ہر ممبرکےاکاؤ نٹ میں ہونے والی بات چیت اور دوسری سرگرمیوں کا مشاہدہ کر سکے۔ ایک ممبر صرف ایک ہی پروفائل بنا سکتا ہے۔ اگر کوئی ایک سے زیادہ اکاوَنٹ بناتا ہے تو کسی قسم کے refund کے بغیر اس کا اکاوَنٹ ختم کر دیا جائے گا۔ • Nayasafar.pk پر اپنے پروفائل کو فروغ دینے کے علاوہ کسی قسم کے کاروباری معاہدے یا لین دین کی اجازت نہیں۔ • اگر کوئی کسی ممبر کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ہر ممبر اپنی تمام تر گفتگو اور بحث کے لئے خود ذمہ دار ہوگا۔ Nayasafar.pk کے پاس ممبرز کےاکاؤنٹ سے کی گئی گفتگو اور سرگرمیوں کے مشاہدے کا حق ہے لیکن ممبرز کے اختلافات کے ہم ذمہ دار نہیں۔ کسی بھی شرائط و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں Nayasafar.pk اپنے رجسٹرڈ ممبرز کے کسی بھی مسئلے کے خلاف اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کی معلومات کو دوسرے ممبرز کے ساتھ شیئر کرنے کے مجاز نہیں۔
If you found a suitable rishta at Nayasafar.pk but it was not accepted then you have to renew your package. Renewal of package are as follows:
Nayasafar.pk is providing the platform for matchmaking. We are not responsible for authentication of personal details, provided by member. You should investigate and verify all the details of on your own. We are not responsible to resolve your disputes after marriage. In a case of any fraud or swindle we are not liable.
Nayasafar.pk صرف آن لائن رشتہ سروسز فراہم کر رہا ہے ۔ ہم ممبر کے ذاتی معلومات کے مستند ہونےیا نہ ہونے کے ذمہ دار نہیں۔ آپ کو اپنےمنتخب کردہ رشتے کی دی گئ معلومات کی خود تصدیق کرنی ہوگی۔ شادی کے بعد کسی قسم کےتنازعے یا جھگڑے کی صورت میں Nayasafar.pkذمہ دار نہیں ہوگا ۔ کسی دھوکے یا فراڈ کی صورت میں آپ کے جمع کروائی ہوئی فیس واپس نہیں ہوگی۔